24 اگست، 2017، 12:37 AM

سعودی عرب کے ہوائی حملے میں 60 یمنی شہری جاں بحق

سعودی عرب کے ہوائی حملے میں 60 یمنی شہری جاں بحق

سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے علاقہ ارحب کے ایک ہوٹل پر مجرمانہ اور وحشیانہ فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید ہو گئے ہیں شہداء میں بچے اور خواین بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے علاقہ ارحب  کے  ایک ہوٹل پر مجرمانہ اور وحشیانہ فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60  افراد شہید ہو گئے ہیں شہداء میں بچے اور خواین بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق فضائی حملہ صنعاء کے علاقہ ارحب میں واقع ایک ہوٹل پر کیا گیا جہاں تقریباً 100 کے قریب لوگ موجود تھے۔ حملے کے مقام پر موجود ڈاکٹر علی الرقمی نے بتایا کہ اب تک 35 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔حملے کے مقام سے 10 کلو میٹر دور واقع اسپتال کے سربراہ فہد مرحب کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ عینی شاہدین اور مقامی حکام نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتاکہ ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ چکی ہے اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ خواتین شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کے ممجرمانہ ہوائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد روز بروز برذ رہی ہے۔

News ID 1874773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha