مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فاش غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف پارلیمنٹ کو مقتدر اور مضبوط بنانے کے بجائے خود اختیارات کا منبع بن گئے تھے اور اپنے اعمال کی وجہ سے ہی وہ اس انجام کو پہنچے ہیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے قوم کو ایک بار پھر نوجوان قیادت دی ہے اور عوام بلاول بھٹو کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، قوم کا ہر طبقہ بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کر رہا ہے جب کہ خود کو لیڈر کہنے والے مصنوعی سیاستدانوں کے چہروں کی چمک اتر چکی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی، کسان اور مزدور برباد ہو گئے، اپنی جیبیں بھرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو مضبوط اور نواز شریف نے کمزور کیا، ہم نے میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے انہیں پرُامن اقتدار منتقل کیا۔ پاکستان کےسابق صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نواز شریف خود اختیارات کا منبع بن گئے، نواز شریف بادشاہ بن گئے، وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی نہیں ملتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے وزرا اور منتخب ارکان نواز شریف کے دور حکومت میں دربدر رہے جب کہ (ن) لیگ کو اندرونی خلفشار اور رسہ کشی نے بھی زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فاش غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف پارلیمنٹ کو مقتدر اور مضبوط بنانے کے بجائے خود اختیارات کا منبع بن گئے تھے اور اپنے اعمال کی وجہ سے ہی وہ اس انجام کو پہنچے ہیں۔
News ID 1874711
آپ کا تبصرہ