6 اگست، 2017، 7:09 PM

کشمیر میں امن کے بغیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان امن ممکن نہیں

 کشمیر میں امن کے بغیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان امن ممکن نہیں

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشمیر میں امن کے بغیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پائیدار امن ممکن نہیں اور پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں امن کے بغیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پائیدار امن ممکن نہیں  اور پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ حالات معمول پر لانا چاہتے ہیں مگر اس کی طرف سے مثبت جواب نہیں ملتا، بھارت سرحد پر حالات خراب کرنے کے ساتھ ایل او سی پر بھی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جب کہ ہم افغانستان کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں مگر یہ صرف ہماری خواہش پر نہیں ہوگا، بھارت کو بھی اس میں کردار اداکرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی سے لڑرہاہے، پاکستان میں دہشت گردی پہلے سے کم ہوئی ہے جب کہ دہشت گردی کم کرنے میں فوج کی بہت بڑی قربانی ہے۔

News ID 1874390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha