5 اگست، 2017، 1:07 PM

امريکی ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی

امريکی ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی

امريکی ایئر لائنز کا طيارہ پرواز سے قبل ہی حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے میں کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکی ایئر لائنز کا طيارہ پرواز سے قبل ہی حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے میں کئی مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ پر ایک طيارہ اڑان بھرنے کی تیاری کررہا تھا کہ اندرونی مشینری کا کوئی حصہ ٹوٹ کر فيول لاينز سے جا ٹکرایا ، جس کے نتیجے میں طيارے ميں آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے ميں کوئی بھی جانی نقصان نہيں ہوا جبکہ کئی مسافر شديد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1874359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha