مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمان آل الثانی سے ملاقات میں کہا ہےکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں اور تنازع کے حل کے لیے قطر کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان مسائل کا سفارتی حل تلاش کیا جائے۔ قطری وزیرخارجہ شیخ محمد نے وزیراعظم کو سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر کے مطالبات پر اپنے موقف سے آگاہ کیا اور کویت کے امیر شیخ جابرالصباح کی مفاہمتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا،اس موقع پر وزیراعظم نے امیر کویت کی مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کوششوں کو سراہا۔ پاکستان نے بھی قطر کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ممالک کی قطر کے خلاف جارحانہ پالیسی ماند پڑ جائے گی اور سعودی عرب کو قطر کے محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہےکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں اور تنازع کے حل کے لیے قطر کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
News ID 1873965
آپ کا تبصرہ