مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں عراق کے سفیر راجح الموسوی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ عراقی عوام میں اتحاد اور یکجہتی کا باعث بن گئی، موصل کی آزادی عراقی عوام کے باہمی اتحاد کا مظہر ہے۔ عراقی سفیر نے کہا کہ موصل کی آزادی میں بین الاقوامی اتحاد کا بھی اہم کردار ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔عراقی سفیر نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں نے اسلام کے نام پر خودساختہ جعلی خلافت تشکیل دیکر عراق کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ، لیکن عراقی عوام نے دہشت گردوں کے شوم اور ناپاک عزائم کو متحد ہو کر ناکام بنادیا ۔ راجح الموسوی نے کہا کہ رضاکار فورس ( حشد الشعبی ) میں عراق کے سنی ، شیعہ، عیسائی ، ترکمن ، ایزدی اور عرب قبائل کے افراد موجود ہیں حشد الشعبی عراقی فوج کا ایک مضـوط اور بازو ہے۔
عراقی سفیر نے کہا کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی بر وقت مدد کی اور ہم ایرانی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں جنھوں نےمشکل وقت میں عراقی قوم کا ساتھ دیا۔عراقی سفیر نے کہا کہ ایران سمیت بہت سے ممالک نے موصل کی فتح پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موصل کی کامیابی ہمہ گیر اور بین الاقوامی کامیابی ہے جس نے سب کے دلوں کو خوشحال کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ