12 اکتوبر، 2014، 1:54 PM

مرضیہ افخم

ایرانی ترجمان کی عراق میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

ایرانی ترجمان کی عراق میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

مہر نیوز/12 اکتوبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےاور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے عراق میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےاور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عراق اور علاقہ میں جاری دہشت گردی بعض علاقائي اور عالمی طاقتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام سخت مصیبت اور مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کریں اور اس سلسلے میں ان کی کامیابی یقینی ہے ۔ واضح رہے کہ عراق میں کل دہشت گردی کے حملے میں درجنوں دہشت گرد شہید ہوگئے۔

News ID 1842143

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha