15 جولائی، 2017، 12:22 AM

ہندوستان کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت نہیں بدل سکتی

ہندوستان کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت نہیں بدل سکتی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور علیحدگي پسند تنظیم حریت کانفرنس کے اہم رہنما آغا سید حسن موسوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے کشمیر کے حوالے سے بیان کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کےایک رہنما شیوتر ویدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت نہیں بدل سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور علیحدگي پسند تنظیم حریت کانفرنس کے اہم رہنما آغا سید حسن الموسوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے کشمیر کے حوالے سے بیان کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کےایک رہنما شیوتر ویدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت نہیں بدل سکتی۔

آغا سید حسن موسوی نے سرینگر کے علاقہ حسن آباد میں نماز جمعہ  کےعظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی  کے رہنما شیوترویدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں  رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خلاف غیر مہذبانہ زبان استعمال کرکے بی جے پی کی پستی اور بد نیتی کا ثبوت فراہم کیا اور ہندوستان کی مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پردہ پوشی کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد کرکے ہندوستانی حکومت کشمیری مسلمانوں کی دینی اور مذہبی آزادی کو بھی سلب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ ہندوستانی حکومت امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنا کر کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو بدل نہیں سکتی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرح ہندوستان کی مرکزی حکومت بھی اسلام اور مسلم دشمنی کی پالیسی پر گامزن ہوگئی ہے اور مودی کی حکومت حتی ہندوستانی مسلمانوں کا قافیہ حیات بھی تنگ کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں  ہندوستانی مسلمانوں پر ہندو دہشت گردوں کے حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے دو ہفتہ قبل ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور اعلی ججوں سے ملاقات کے دوران فلسطین، بحرین، یمن ، کشمیر اور دیگر جگہوں پر مسلمانوں اور مظلوموں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف ایرانی عدلیہ کو آواز بلند کرنے اور اپنے منصبی فرائض ادا کرنے کے سلسلے میں تاکید کی تھی ۔

News ID 1873868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha