مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نےسوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کامنی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور دیگر مقدمات میں تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود استعفیٰ نہ دینا شرمناک ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب نواز شریف رشوت دے کر احتساب سے بچ نہیں سکتے۔تحریک انصاف کے چیرمین نے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ایس ای سی پی کے سربراہ ظفر حجازی اور نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ کھانے والوں اور ٹیکس نادہندگان کو کس طرح اعتماد حاصل ہوسکتا ہےجنہیں مالیاتی مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے ملک کو دھوکا دینے کے ساتھ اپنے مرحوم والد اور بچوں کو بھی سب کے سامنے بدنام کررہے ہیں انہیں اپنے اس عمل کیلئے شرمندہ ہونا چاہئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نےسوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کامنی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور دیگر مقدمات میں تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود استعفیٰ نہ دینا شرمناک ہے۔
News ID 1873858
آپ کا تبصرہ