7 جولائی، 2017، 3:49 PM

سعودی عرب کا ایک بار پھر قطر پر دہشت گرد گروہوں سےر ابطہ کا الزام

سعودی عرب کا ایک بار پھر قطر پر دہشت گرد گروہوں سےر ابطہ کا الزام

سعودی عرب ، مصر ، بحرین اور متحدہ عرب اممارات نے قطر کی جانب سے مطالبات کو مسترد کیے جانے کے بعد قطر پر پھر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے دہشت گرد گروہوں سے رابطہ جاری ہے اور قطر خطے کے سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العبریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب ، مصر ، بحرین اور متحدہ عرب اممارات نے قطر کی جانب سے مطالبات کو مسترد کیے جانے کے بعد قطر پر پھر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے دہشت گرد گروہوں سے رابطہ جاری ہے اور قطر خطے کے سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے اتحادی ممالک کا کہنا ہے کہ مطالبات مسترد کیے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوحہ اپنی سابقہ پالیسیوں کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جلد ہی قطر کے خلاف مزید سیاسی، معاشی اور قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔قطر نے 4 عرب ممالک کے 13 مطالبات کو غیر منطقی ، غیر اصولی اور غیر قانونی قراردیکر مسترد کردیا ہے۔

News ID 1873702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha