مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ وہ قطر کو پیش کیے گئے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گےجبکہ قطر نے سعودی عرب کے مطالبات کو غیر منطقی اور غیر اصولی قراردیکر رد کردیا ہے۔ ادھر قطر نے سعودی عرب اور اسکے 4 اتحادی عرب ممالک کے مطالبات کو بین الاقوامی قوانین اور قطر کی حاکمیت کے منافی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے قطر کا کہنا ہے کہ نہ تو الجزیزہ ٹیلی وژن بند کیا جائے گا اور نہ ہی ترک فوجی بیس کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کئے جائیں گے کیونکہ خود متحدہ عرب امارات اور عمان کے بھی ایران کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ قطری وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے مطالبات منوانے کے حوالے سے الٹی میٹم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہیں دیا گیا بلکہ یہ قطر کی حاکمیت کو کچلنے کے لیے دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نہ تو الجزیزہ ٹیلی وژن بند کیا جائے گا اور نہ ہی ترک فوجی بیس کا خاتمہ ہوگا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبير نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ قطر کے سامنے رکھے گئے مطالبات " ناقابل سمجھوتہ " ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ وہ قطر کو پیش کیے گئے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گےجبکہ قطر نے سعودی عرب کے مطالبات کو غیر منطقی اور غیر اصولی قراردیکر رد کردیا ہے۔
News ID 1873586
آپ کا تبصرہ