مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے مغربی موصل کے تین اہم دیہاتوں ثری الاوسط، وام ضاع اور السادۃ الزوبع پر قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غربی موصل میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران عراقی رضا کار فورسز" حشد الشعبی " تین اسٹراٹیجک دیہاتوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی فورسز شام کی سرحد کی جانب بڑھ رہی ہیں اور داعش کا ارتباطی راستہ کاٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔
عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے مغربی موصل کے تین اہم دیہاتوں ثری الاوسط، وام ضاع اور السادۃ الزوبع پر قبضہ کرلیا ہے۔
News ID 1873004
آپ کا تبصرہ