4 جون، 2017، 4:28 PM

برطانوی وزیراعظم کا دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کا اعلان

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ذہنیت کو پنپنے نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ذہنیت کو پنپنے نہیں دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے لندن برج پرہونے والے دہشت گردانہ حملوں  میں 7 افراد کی ہلاکتوں پربرطانوی حکومت کی جانب سے کوبرا ایمرجنسی کمیٹی اجلاس بلایا گیا تھا اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ لندن حملوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے جب کہ پولیس کی بروقت کارروائی میں 3 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا، ہم  سانحے کے متاثرین سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ  دہشت گردوں کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اب  یہ کہنے کا وقت آگیا کہ بہت ہو چکا برطانیہ میں تشدد سےجمہوریت کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہمیں دہشت گردوں کےعزائم خاک میں ملانے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس کے لئے دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر نظر ثانی اور تبدیلی جب کہ انتہاپسندی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ہم کسی صورت دہشت گردی کی ذہنیت کو پنپنے نہیں دیں گے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

News ID 1872962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha