مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی نئی فصل کا آغاز ہوگیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون کرنے پر ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی نے گذشتہ 4 برس میں باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم قدم اٹھائے ہیں ایران اور ترکی دونوں مبادلات کا حجم 30 ارب ڈالر تک بڑھا سکتے ہیں اس سلسلے میں تلاش و کوشش کی ضرورت ہے۔ ترک صدر نے بھی اس گفتگو میں صدر حسن روحانی کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کے فروغ کی راہ میں کوئی چیز مانع نہیں ہے اور ہم تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
ترکی اور ایران کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ باہمی تعلقات کی نئی فصل کے آغاز پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی نئی فصل کا آغاز ہوگیا ہے۔
News ID 1872722
آپ کا تبصرہ