مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 10 فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں پیش آیا۔ جہاں مسلح افراد نے اچکزئی ملٹری کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ حملے میں 10 فوجی ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق قندھار میں طالبان انتہائی مضبوط ہیں اور اس قسم کے حملوں میں طالبان ہی ملوث رہتے ہیں۔
افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 10 فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1872697
آپ کا تبصرہ