مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت ہندوستان اسرائیل سے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اسلحہ اور جدید جنگی سازو سامان خرید کرے گا۔ اسرائیلی فضائی صنعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب اور نئی دہلی کے درمیان 60 کروڑ 30لاکھ ڈالر کا نیا دفاعی معاہدہ طے پایا ہے ذرائع کے مطابق دفاعی ڈیل کے تحت اسرائیل بھارت کو ’’ایل آر ایس اے ایم‘‘ طرز کے 4 جنگی بحری جہاز فروخت کرے گا، معاہدے کے تحت گزشتہ ماہ اسرائیل بھارت کو ’’باراک 8‘‘ دفاعی نظام فروخت کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان یہ دفاعی سمجھوتہ دونوں ملکوں کے باہمی دفاعی معاہدوں میں سب سے بڑا معاہدہ ہے ۔
اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت ہندوستان اسرائیل سے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اسلحہ اور جدید جنگی سازو سامان خرید کرے گا۔
News ID 1872682
آپ کا تبصرہ