مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
آسٹریا کی پارلیمان میں منظور کیے جانے والے بِل کی حمایت برسر اقتدار دونوں جماعتوں ایس پی او اور او وی پی نے کی ۔
قانون کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم، عدالتوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نقاب کرنے اور برقعہ پہننے والی خواتین کو ایک سو پچاس یورو جرمانہ کیا جائے گا۔
اس کےساتھ ہی غیر ملکی پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو 12 ماہ کے تربیتی کورسز کرنے ہوں گے۔
آسٹریا نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
News ID 1872574
آپ کا تبصرہ