17 مئی، 2017، 2:08 PM

پاکستان میں سزا یافتہ مزید 4 وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

پاکستان میں سزا یافتہ مزید 4 وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

پاکستان میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 خطرناک وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 خطرناک وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 خطرناک وہابی دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ سزا پانے والے دہشت گردوں میں ہارون الرشید ولد میاں سیدعثمان ، گل رحمان ولد زرین، احمد علی ولد بخت کرم اور اصغر خان ولد عزیزالرحمان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چاروں دہشت گرد وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن تھے، یہ دہشت گرد شہریوں اورسکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ تعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث تھے، انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، ان کے خلاف مقدمات کی سماعت فوجی عدالت میں ہوئی، فوجی عدالت نے انہیں مقدمے کی سماعت کے بعد سزائے موت سنائی تھی، چاروں کو خیبر پختونخواہ کی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وہابی دہشت گردوں کے پاکستان دشمن عناصر سے قریبی رابطے ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں پاکستان میں سرگرم وہابی مدارس اور ادارے وہابی دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1872551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha