14 مئی، 2017، 6:54 PM

شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں 379 افراد ہلاک

شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں 379 افراد ہلاک

شام کے مسلح گروہوں سے منسلک ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں 379 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے مسلح گروہوں  سے منسلک ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں 379 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ باغی گروہوں سے وابستہ ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے خلاف امریکی اتحاد نے عام شہریوں پر بمباری کرکے 379 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام کے علاقہ الرقہ میں  مارچ سے لیکر اب تک امریکی فضائی حملوں مین اتنی بڑی تعداد میں افراد مارے گئے ہیں۔

News ID 1872482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha