11 اپریل، 2017، 3:00 PM

ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے فارم بھرنے کا آغاز

ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے فارم بھرنے کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات 19 مئی کو منعقد ہوں گے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں فارم بھرنے کا آج سے آغاز ہوگيا ہے اب تک 80 افراد صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے فارم بھر چکے ہیں فارم بھرنے کا سلسلہ وزارت داخلہ میں پانچ دن تک جاری رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے فارم بھرنے کا آج پہلا دن ہے اب تک 80 افراد صدارتی انتخابات کے لئے فارم بھر چکے ہیں۔ فارم بھرنے کا سلسلہ وزارت داخلہ میں پانچ دن تک جاری رہے گا۔ وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے الیکشن کمیشن کے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ وزارت داخلہ کا دورہ کیا ہے اور امیدواروں کیطرف سے فارم پر کرنے کے عمل کا قریب سے مشاہدہ کیا اور سکیورٹی کے امور کا بھی قریب سے جائزہ لیا۔ ایران کے بنیادی آئين میں صدارتی انتخابات میں امیدوار کی شرکت کے لئے مندرجہ ذیل شرائط درج ہیں۔

1۔ سیاسی اور مذہبی رجال میں سے ہو۔

2 ۔ ایرانی الاصل ہو۔

3۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی شہریت رکھتا ہو۔

4۔ مدیر اور مدبر ہو۔

5۔ امانتداری و تقوی کے ساتھ حسن سابقہ بھی رکھتا ہو۔

6۔ اسلامی جمہوریہ ایران کےاصولوں اور سرکاری مذہب پر ایمان اور اعتقاد رکھتا ہو۔

وزارت داخلہ اور الیشن کمیشن کے مطابق ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات 29 اردیبہشت 1396 ہجری شمسی مطابق 19 مئی 2017 ء میں منعقد ہوں گے۔

News ID 1871721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha