مہرخبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے پاکستان کو حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کا سامناہے۔ اطلاعات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہر معاملے سے جان چھڑانے کی کوشش کررہی ہے،حکمراں جماعت نون لیگ والے ناکامی کو سازش کا نام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر معاملے کو سازش قراردینا سب سے بڑی ناکامی ہے،کیا ہر سازش نواز حکومت کےخلاف ہی ہوتی ہے اور حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے ملک میں مہنگائی نواز شریف کی پالیسیوں اور حکومت کی ناکامی کا مظہر ہے۔
پاکستان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے پاکستان کو حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کا سامناہے۔
News ID 1871363
آپ کا تبصرہ