مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی اعلی عدالت نے بابری مسجد اوررام مندر کا تنازعہ عدالت کے باہر حل کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ میں بابری مسجد اور رام مندر کے تنازع پر اچانک سماعت ہوئی ،جس میں عدالت نے بابری مسجد اور رام مندر کا تنازعہ عدالت کے باہر ہی حل کرانے کا مشورہ دیا۔ عدالت نے یقین دہانی کرائی کہ مذاکرات سے معاملہ حل نہ ہونے پرعدالت معاملے میں مداخلت کرے گی ۔ ثالثی کے لیے بھارتی چیف جسٹس نے رضاکارانہ خدمات بھی پیش کی ہیں۔25 سال بعد بھی فریقین اپنے موقف پر قائم ہیں ۔ کیس کی اگلی سماعت آئندہ ہفتے میں ہوگی ۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے بابری مسجد اوررام مندر کا تنازعہ عدالت کے باہر حل کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
News ID 1871234
آپ کا تبصرہ