24 ستمبر، 2010، 4:11 PM

ہندوستان

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے بارے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو روک دیا ہے

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے بارے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو روک دیا ہے

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے کل آخری وقت میں اپنے ایک اہم فیصلے میں بابری مسجد رام مندر تنازعہ سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو روک دیا ہے جو فیصلہ وہ آج سنانے والی تھی ۔

مہر خبررساں ایجنیسی  نے لاس انجلس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے کل آخری وقت میں اپنے ایک اہم فیصلے میں بابری مسجد رام مندر تنازعہ سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو روک دیا ہے جو فیصلہ وہ آج سنانے والی تھی ۔الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ آج جمعہ چوبیس ستمبر کو اپنا فیصلہ سنانے والی تھی جس پر اب روک لگ گئی ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ آخری وقت تک باہم رضامندی سے حل کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ نے اس سے متعلق اگلی سماعت کے لیے اٹھائیس ستمبر کی تاریخ متعین کی ہے۔

News ID 1157664

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha