مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے۔امریکی جنرل نے کہا کہ ہندوستان سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے لئے فکر مند ہے ،دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے اعلی امریکی سینیٹرز کو بتایاکہ پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے ، بھارت سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے لئے فکر مند ہے ۔انھوں نے کہاکہ دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے۔
News ID 1870982
آپ کا تبصرہ