28 فروری، 2017، 4:59 PM

صدر حسن روحانی اسلام آباد پہنچ گئے /21 توپوں کی سلامی

صدر حسن روحانی اسلام آباد پہنچ گئے /21 توپوں کی سلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انھیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انھیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی ہے۔صدر حسن روحانی کا نورخان ایئر پورٹ شاندار استقبال کیا گیا اور انھیں اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یکم مارچ کو اقتصادی تعاون تنظیم  اکو کا تیرہواں سربراہی  اجلاس منعقد ہوگا ۔ ایرانی صدر اکو اجلاس سے خطاب کریں گے اور اکو کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے کل 10 رکن ممالک ہیں جن میں ایران، ترکی، پاکستان، افغانستان، آذربائجان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجیکستان، قرقیزستان اور قزاقستان شامل ہیں اکو رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی آمد پر اسلام آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو سجایا گيا ہے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
 

News ID 1870774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha