10 فروری، 2017، 11:25 AM

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور امریکی صدر ٹرمپ میں ٹیلیفون پر گفتگو

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور امریکی صدر ٹرمپ میں ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں عراقی وزیر اعظم نے عراقی عوام کے خلاف امریکی صدر کی پابندیوں کو غیر منصفانہ قراردیا جبکہ امریکی صدر نے عراقی وزیر اعظم کے مطالبے کا اہمیت کا حامل قراردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں عراقی وزیر اعظم نے عراقی عوام کے خلاف امریکی صدر کی پابندیوں کو غیر منصفانہ قراردیا جبکہ امریکی صدر نے عراقی وزیر اعظم کے مطالبے کا اہمیت کا حامل قراردیا۔عراقی وزیر اعظم نے داعش کے زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا عنقریب عراق میں خاتمہ ہوجائے گا۔عراقی وزیر اعظم نے عراقی عوام کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق کو فوری طور پر سات ممالک کی فہرست سے خارج کردیا جائے۔ امریکی صدر نے بھی موصل میں عراقی فورسز کے اقدامات کو شجاعانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ  امریکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہے اور عراق امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے اور امریکی وزارت خارجہ اس کام کو انجام دےگی۔ ٹرمپ نے اس گفتگو میں ایک بار پھر عراقی وزیر ا‏عظم کو دورہ  امریکہ کی دعوت دی۔

News ID 1870342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha