مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر الباب میں روسی فضائیہ کے اشتباہی حملے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے بھی روسی فضائیہ کے حملے کو غیر عمدی اور اشتباہی حملہ قراردیتے ہوئے ترک حکومت اور ترک فوجیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ادھر روسی صدر پوتین نے بھی ترک صدر رجب طیب اردوغان کو فون کرکے روسی فضائيہ کےحملہ کو غیر عمدی قراردیا ہے ۔
ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر الباب میں روسی فضائیہ کے اشتباہی حملے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1870332
آپ کا تبصرہ