مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پرمتحدہ عرب امارات نے ملک کی معروف عمارت برج خلیفہ پر بھارت کا پرچم لہرا کر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے جبکہ خود متحدہ عرب امارات میں جمہوریت کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ متحدہ عر امارات ولیعہد شیخ محمد زائد النہیان آج کل ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مہمان خصوصی ہیں۔ ادھر دبئی کی مشہور طویل القامت عمارت برج الخلیفہ پر بھارتی ترنگا بھی لہر ا دیا گیا۔تفصیل کے مطابق 1950میں بنائے گئے بھارتی آئین کی عملداری کو آج 68سال مکمل ہو چکے ہیں جس کی خوشی میں پورے بھارت میں یوم جمہوریہ منا یا جا رہا ہے ۔بھارت کے اس یوم جمہوریہ کی تقریبات نہ صرف بھارت بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی منائی گئی ہیں ۔دبئی کی مشہورعمارت برج الخلیفہ پر بھی روشنی کی مدد سے بھارت کا ترنگا بنا یا گیا جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان 14معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان بڑی تعداد میں اقتصادی معاہدے ہو رہے ہیں ۔
ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پرمتحدہ عرب امارات نے ملک کی معروف عمارت برج خلیفہ پر بھارت کا پرچم لہرا کر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے جبکہ خود متحدہ عرب امارات میں جمہوریت کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔
News ID 1869993
آپ کا تبصرہ