مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جہلم کے علاقہ سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق جہلم کے قریب سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے 11 لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد اور 5 خواتین سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے ۔
آپ کا تبصرہ