مہر خبررساں ایجنسی نے چینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے پاکستان، کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے آنے والی اشیا پر ٹیکس میں کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ اور مکائو سے درآمد کی جانے والی اشیا ڈیوٹی فری ہوں گی۔ چین سے بیرون ممالک بھیجی جانے والی نائٹروجن اور فاسفیٹ فرٹیلائزر پر ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق چینی وزارت مالیات، درآمدات اور برآمدات نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2017 سے بیرون ممالک سے آنے والی کچھ اشیا پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے گی جن میں جہازوں کے پرزہ جات بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ چین سے بیرون ممالک بھیجی جانے والی کچھ اشیا پر بھی ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی جن میں نائٹروجن اور فاسفیٹ فرٹیلائزر شامل ہیں۔تجارتی معاہدے کے تحت ہانگ کانگ اور مکائو سے درآمد کی جانے والی اشیا یکم جنوری سے ڈیوٹی فری ہوں گی جبکہ کچھ ممالک جن میں پاکستان، کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے آنے والی اشیا پر محصولات میں کمی کی گئی ہے۔
چین نے پاکستان، کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے آنے والی اشیا پر ٹیکس میں کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ اور مکائو سے درآمد کی جانے والی اشیا ڈیوٹی فری ہوں گی۔
News ID 1869275
آپ کا تبصرہ