مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیے جانے والے ریکس ٹِلرسن ایک روسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے۔ ایک جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ریکس ٹلرسن کی یہ آئل کمپنی باہامس میں واقع ہے۔ باہامس بھی ٹیکس کی محفوظ پناہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اخبار کے مطابق ریکس ٹلرسن روسی کمپنی ایکسن نیفٹی گیس کے گزشتہ 18 سال سے ڈائریکٹر ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیے جانے والے ریکس ٹِلرسن ایک روسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے۔
News ID 1869096
آپ کا تبصرہ