16 دسمبر، 2016، 1:05 PM

ہندوستانی فضائیہ میں داڑھی رکھنے پر پابندی

ہندوستانی فضائیہ میں داڑھی رکھنے پر پابندی

ہندوستانی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فضائیہ کا عملہ جب تک سروس میں ہے داڑھی نہیں بڑھا سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فضائیہ کا عملہ جب تک سروس میں ہے داڑھی نہیں بڑھا سکتا۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے داڑھی بڑھانے کے سلسلے میں فضائیہ سے برطرف کئے گئے مسلم فوجی انصاری آفتاب احمد کی اپیل کو مسترد کردیا۔ ڈیوٹی پر رہتے ہوئے داڑھی بڑھانے کی وجہ سے انصاری آفتاب احمد کو بھارتی  فضائیہ سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد آفتاب احمد نے پہلے کرناٹک ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی اس کے بعد سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ اب سپریم کورٹ میں بھی آفتاب احمد کو مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ عدالت نے اپیل یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ ایئر فورس میں رہتے ہوئے کوئی بھی جوان داڑھی نہیں رکھ سکتا۔ جبکہ سکھوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت ہے اور انگنت سکھ جوانوں اور افسران نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔ ان افسران میں فوجی سربراہ بھی شامل ہیں۔

News ID 1869035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha