مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہندوستان سی پیک پر اثرانداز ہورہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھی براہ راست ملوث ہے۔ سرتاج عزیز کا جنوبی ایشیا میں امن اور تعاون بارے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ریاستوں کے باہمی تنازعات کے باعث برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ان تنازعات کے حل کے بغیر خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سارک کانفرنس ایک ملک کے غیرذمہ دارانہ رویہ کے باعث نہ ہوسکی، ہندوستان ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سمیت سرحد پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کر رہا ہے جب کہ ہندوستان سی پیک پر اثرانداز ہورہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھی براہ راست ملوث ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہندوستان نے خطے میں امن و تعاون کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ عالمی برادری این ایس جی کے حوالے سے بلا تفریق پالیسی اپنائے کیونکہ ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت سے طاقت کا توازن متاثر ہوگا۔
پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہندوستان سی پیک پر اثرانداز ہورہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھی براہ راست ملوث ہے۔
News ID 1868477
آپ کا تبصرہ