17 نومبر، 2016، 1:53 PM

بحیرہ روم میں رواں ہفتے 240 مہاجرین ڈوب کر ہلاک، اقوام متحدہ

بحیرہ روم میں رواں ہفتے 240 مہاجرین ڈوب کر ہلاک، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے ساتھ انتہائی خوفناک حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور بحیرہ روم میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 240 مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے ساتھ انتہائی خوفناک حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور بحیرہ روم میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 240 مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 3200 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ بحیرہ روم میں حالیہ خراب موسم کے باعث حادثے میں 95 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے، مذکورہ حادثے میں ہلاک ہونے والے صرف 9 افراد کی لاشوں کو ہی سمندر سے نکالا جاسکا۔ اٹلی کوسٹ گارڈ کے مطابق 5 مختلف ریسکیو آپرینشز کے دوران کم سے کم 580 افراد کو بچایا گیا جبکہ ایک لاش بھی سمندر سے نکالی گئی۔ یاد رہے کہ بحیرہ روم میں سمندری سفر کرنے والے بیشتر مہاجرین لیبیا سے اٹلی کی جانب نقل مکانی کررہے تھے۔ خیال رہے کہ رواں سال کم سے کم 4000 مہاجرین خطرناک بحیرہ روم کی لہروں کا شکار ہو کر مختلف سمندری حادثات میں ہلاک یا لاپتہ ہوگئے ہیں۔

News ID 1868361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha