مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست آئیوا میں گھات لگائے ملزمان نے کار میں بیٹھے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملز مان کی نشاندہی اور تلاش کا کام جاری ہے مگر ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ملی تاہم طریقہ واردات سے یہی لگتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر نے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے 25منٹ بعد دوسرے پولیس اہلکار کو انٹرسیکشن پر نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ امریکہ میں پولیس اہلکاروں کی طرف سے سیا فام افراد کے ساتھ ناانصافیوں کے پیش نظر حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
امریکی ریاست آئیوا میں گھات لگائے ملزمان نے کار میں بیٹھے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
News ID 1868033
آپ کا تبصرہ