مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی شہر بمبئی کے جنوبی علاقے میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ بلڈنگ میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بمبئی کے جنوبی علاقے میں بریمان پوائنٹ پر میکر ٹاور کی 20ویں منزل پر آج صبح آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتی ہی دیکھتے 21ویں منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آتشزدگی سے 2افراد ہلاک ہو گئے تاہم ریسکیو آپریشن میں 11 لوگوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔
چیف فائرآفیسر نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی مگر آگ نے دو منزلوں کو لپیٹ میں لیے رکھا جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے اور گیارہ افراد کو باحفاظت بچایا گیا ہے جنمیں بجاج الیکٹرونکس کے مینجنگ ڈائریکٹر شیکھر بجاج کی فیملی کے افراد بھی شامل تھے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جس اپارٹمنٹ میں آگ لگی اس میں شیکھر بجاج کے خاندان کے8افراد رہائش پزیر تھے جنہیں باحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ آگ بجھانے کے عمل میں 8فائر انجن ، 6بڑے ٹینکر اور ایک ایمبو لینس نے حصہ لیا ۔
ہندوستانی شہر بمبئی کے جنوبی علاقے میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ بلڈنگ میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1867673
آپ کا تبصرہ