16 اکتوبر، 2016، 9:25 PM

نائجیریا کے صدر نے بیوی کو باورچی خانے میں رہنے کی ہدایت کردی

نائجیریا کے صدر نے بیوی کو باورچی خانے میں رہنے کی ہدایت کردی

نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے اپنی ہی اہلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کی بیوی کا تعلق كس پارٹی سے ہے لیكن ان کی بیوی کی جگہ صرف باورچی خانہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے اپنی ہی اہلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کی بیوی کا تعلق كس پارٹی سے ہے لیكن ان کی بیوی کی جگہ صرف باورچی خانہ ہے۔ نائجیرین صدر محمدو بوہاری نے اہلیہ عائشہ بوہاری کی جانب سے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب کچھ اس طرح سے دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میری بیوی کا تعلق كس پارٹی سے ہے لیكن اتنا جانتا ہوں کہ میری بیوی کی جگہ صرف باورچی خانہ، رہائش کا کمرہ اور دوسرا کمرہ ہے۔ نائیجیرین صدر کے اس بیان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹس پر انہیں لوگوں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے چند روز قبل نائیجیرین صدر محمدبوہاری کی اہلیہ عائشہ بوہاری نے ایک انٹرویو میں اپنے شوہر اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر کو حکومت کے چند لوگوں نے یرغمال بنالیا ہے لہذا اگر محمد بوہاری نے حكومت پر گرفت مظبوط نہ کی تو آئندہ انتخابات میں وہ اپنے شوہر کی حمایت نہیں كریں گی۔

News ID 1867638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha