13 اکتوبر، 2016، 5:52 PM

امریکہ میں خواتین کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

امریکہ میں خواتین کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خواتین نے مظاہرہ کیا اور اس کا پتلا جلا دیاہے ڈونلڈ ٹرمپ نے عورتوں کے بارے میں غیر مہذبانہ زبان استعمال کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خواتین نے مظاہرہ کیا اور اس کا پتلا جلا دیاہے ڈونلڈ ٹرمپ نے عورتوں کے بارے میں غیر مہذبانہ زبان استعمال کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سےخواتین سے غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر امریکہ میں لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور ان کے پتلے کو مارمار کر اپنے غصے کا اظہار کیا اور پھر اسے آگ لگادی۔

ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین کے خلاف غیر شائستہ گفتگو کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد امریکی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ نیو میکسیکو میں اسی غصے کو کم کرنے کے لئے لوگوں نے سرعام ٹرمپ کے پتلے کو لٹکا کر خوب ڈنڈے مارے۔ادھر ٹرمپ کے خلاف اس ویڈیو سے اٹھنے والا مذمتی طوفان ابھی تھما نہیں تھا کہ مزید 4 خواتین نے دعویٰ کر دیا کہ ٹرمپ نے ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی ہے۔

News ID 1867564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha