10 اکتوبر، 2016، 11:38 AM

ایتھوپیا میں چھ ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ

ایتھوپیا میں چھ ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ

مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد چھ ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد چھ ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
اطلاعات  کے مطابق ایتھوپیا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں، جس کے دوران متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ کارخانوں اور پھولوں کے فارمز کے معمولات بھی شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں ،جن میں سے بیشتر غیر ملکی اداروں اور افراد کی ملکیت ہیں۔
 گزشتہ ہفتے مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی تھی، جس کی وجہ سے ان مظاہروں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا تھا۔
 

News ID 1867489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha