مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ کے خصوصی فوجی دستوں کے درجنوں کمانڈوز داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے شام میں داخل ہوگئے ہیں۔ پینٹاگون کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ان امریکی خصوصی فوجی کمانڈوز ترک فوج اور تسلیم شدہ شامی اپوزیشن فورسز کے ساتھ مل کر داعش کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں حصہ لیں۔ خیال رہے کہ ترک فورسز گزشتہ کئی ہفتوں سے شامی سرزمین پر اپنی زمینی عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق امریکہ اور ترکی دونوں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اور وہ اپنے خصوصی فوجوی دستوں کی ذریعہ دہشت گردوں کی سرپرستی اور انیھں فوجی امداد فراہم کررہے ہیں۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ کے خصوصی فوجی دستوں کے درجنوں کمانڈوز داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے شام میں داخل ہوگئے ہیں۔
News ID 1866964
آپ کا تبصرہ