11 ستمبر، 2016، 6:41 PM

رضوی ہسپتال میں دماغی کینسر کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کا انعقاد

رضوی ہسپتال میں دماغی کینسر کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کا انعقاد

مشہد مقدس میں رضوی ہسپتال میں دماغی کینسر کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کا تین روزہ اجلاس جاری ہےجس میں ماہر ڈاکٹروں کی علمی پیشرفت اور دماغی کینسر پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں علمی مقالات اور تحقیقات پیش کی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آستان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشہد مقدس میں رضوی ہسپتال میں دماغی کینسر کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کا انعقاد ہوا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی علمی پیشرفت اور دماغی کینسر پر کنٹرول کر نے کے سلسلے میں کام شروع کردیا گيا ہے۔ دماغی کینسر کی تشخیص و علاج کے سلسلے میں آخری تحقیقات اور مریضوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں یہ کانگریس منعقد کی گئی ہے۔ کانگریس میں تقریبا 700 ملکی و غیرملکی ماہر ڈاکٹر حصہ لے رہے ہیں یہ کانگریس  تین دن تک جاری رہےگی جس میں  30 علمی مقالے تقریروں کی صورت میں اور 60 مقالے علمی پوسٹر کی شکل میں پیش کئے جائیں گے۔

News ID 1866844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha