مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے سعودی عرب کو 115 ارب ڈالرکے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ 71 سالوں میں سعودی عرب کو اتنے بڑے پیمانے پر ہتھیار فروخت کی یہ سب سے بڑی پیشکش ہے۔ امریکی بین الاقوامی پالیسی سینٹر ویلیم ہارٹنگ کی رپورٹ کے مطابق باراک اوبامہ کے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد سے لیکر اب تک امریکی انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو فراہم کیے گئے ہر قسم کے ہتھیار، ٹینکوں اور ہیلی کاپڑز کو مارنے والے ہتھیار، فضا سے زمین پر مارنے والے میزائل سمیت تمام میزائل ، دفاعی بحری جہاز اور جنگی جہازوں کی اور سعودی افواج کی ٹرینگ کی تفصیلات درج ہیں۔ ولیم سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یمن جنگ میں ملوث ہونے کی بنا پر سعودی عرب کو امریکی ہتھیار فروخت کرنے کا بہرتین وقت ہے اور امریکہ ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعہ سعودی عرب پر دباؤ برقرار رکھ سکتا ہے ۔

امریکی صدر باراک اوبامہ نے سعودی عرب کو 115 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
News ID 1866776
آپ کا تبصرہ