7 ستمبر، 2016، 12:34 AM

روس کا چين کے ساتھ جنوبی بحر چین میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان

روس کا چين کے ساتھ  جنوبی بحر چین میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان

روس نے چين کے ساتھ ملکر بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کردیا ہے روسی اعلان کے بعد امریکہ کی چین کے خلاف سازشیں ماند پڑ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ویب سائٹ آئی بی ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے چين کے ساتھ ملکر بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کردیا ہے  روسی اعلان کے بعد امریکہ کی چین کے خلاف سازشیں ماند پڑ گئی ہیں۔ کے مطابق روس نے اپنے خطرناک ترین جنگی بحری جہاز بحیرہ جنوبی چین کی جانب روانہ کردئیے ہیں جو چینی بحریہ کے ساتھ مل کر علاقے میں جنگی مشقیں کریں گے اور اس خطے کی جانب بڑھنے والی کسی بھی بیرونی قوت کو نیست و نابود کرنے کی مشق کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق چین جانے والے روسی جنگی بحری جہازوں میں آبدوزوں کو تباہ کرنے والے بحری جہاز میں شامل ہیں جبکہ ائیرکرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے والے خصوصی ہتھیار بھی ان بحری مشقوں میں شامل ہوں گے۔ روس اور چین نے ان جنگی مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا ہے کہ جب امریکہ کے زیر اثر بین الاقوامی ثالثی عدالت نے بحیرہ جنوبی چین پر چین کے خود مختاری کے دعوے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے کہ چین کو اب اس سمندری علاقے میں اپنی افواج کی نقل و حرکت سے گریز کرنا ہوگا لیکن عین اس وقت روس نے چین کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں بڑی جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد چين کے خلاف امریکی سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔
 

News ID 1866744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha