مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں چینی آبدوزوں کی جاسوسی کے لیے ہندوستان اور امریکہ ایک ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ ڈان نے ہندوستانی اخبار بزنس اسٹینڈرڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں چینی آبدوزوں کی جاسوسی کے لیے ہندوستان اور امریکہ ایک ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
اطلاعات ایڈمرل ہیرس نے پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارتی اور امریکی نیوی ایک ساتھ مل کر بحیرہ ہند میں چینی بحریہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔آبدوزوں کا سراغ لگانے میں بھارتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے بوئنگ پی 81 نامی ملٹی مشن میری ٹائم ایئرکرافٹ کی فروخت کو کلیئر کیا گیا۔واضح رہے کہ بوئنگ پی 81 آبدوز تلاش کرنے والا دنیا کا سب سے بہترین ایئرکرافٹ ہے۔
آپ کا تبصرہ