6 ستمبر، 2016، 3:17 PM

امریکی صدر اوبامہ نے فلپائن کے صدر سے ملاقات منسوخ کردی

امریکی صدر اوبامہ نے فلپائن کے صدر سے ملاقات منسوخ کردی

امریکی صدر باراک اوبامہ نے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹارٹے کی جانب سے اپنے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر دو طرفہ ملاقات منسوخ کردی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹارٹے کی جانب سے اپنے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر دو طرفہ ملاقات منسوخ کردی ۔ اطلاعات کے مطابق فلپائنی صدر نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وہ جرائم کے خلاف جاری جنگ میں امریکی صدر باراک اوبامہ سے لیکچر نہیں لیں گے اور نہ ہی امریکی صدر کو فلپائن کے امور میں مداخلت کی اجازت دیں گے فلپائن کے صدر نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو حرامزادہ قراردیتے ہوئے کہا کہ میں امریکی صدر اوبامہ پر لعنت بھیجتا ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی اور فلپائنی صدر کی منگل 6 ستمبر کو ویتنام کے دارالحکومت میں ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایشین نیشنز کے اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع تھی، جسے باراک اوبامہ نے فلپائن کے صدر کے توہین آمیز بیانات کے بعد منسوخ کردیا ہے۔اس سے قبل باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ جب وہ صدر روڈریگو ڈیو ٹرٹی سے ملاقات کریں گے تو اس دوران  فلپائن میں منشیات فروشوں کے ماورائے عدالت قتل کا معاملہ اٹھائیں گے  جس پر فلپائنی صدر نے امریکی صدر کے خلاف  نازیبا کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خود مختار ریاست کا صدر ہوں اورباراک اوبامہ کون ہوتے ہیں  جس کو میں جواب دوں۔ذرائع کے مطابق رواں سال جون میں فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیو ٹرٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ملک میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کررکھا ہے جس  میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

News ID 1866739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha