مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 2 مختلف واقعات میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں میں 2 کا تعلق پولیس اور ایک لیویز اہلکار شامل ہے۔ضلع مستونگ کے سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح دہشت گردوں نے مسجد روڈ کے علاقے میں سب انسپکٹر عبداللہ اور اس کے بیٹے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس افسر کے مطابق سب انسپکٹر کا بیٹا پولیس میں کانسٹیبل تھا، ملزمان کارروائی کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر ضلع مستونگ کے علاقے کندوا میں ایک علیحدہ واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے لیویز اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر جارہا تھا۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 2 مختلف واقعات میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1866721
آپ کا تبصرہ