مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلسل 57 ویں روز بھی کرفیو اور کشیدگی کا سلسلہ برقرار ہے جب کہ ہندوستانی فوج نے حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، آغا سید حسن موسوی اور یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں مسلسل 57 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ ہنھوستانی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری کشیدگی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے اور کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہےجبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور اس علاقہ میں ہندوستان اپنی بے جا طاقت کا مظاہرہ کرہرا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کے بعص اضلاع میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 90 کشمیری جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے اب تک 200 سے زائد افراد کی بینائی بھی متاثر ہو چکی ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلسل 57 ویں روز بھی کرفیو اور کشیدگی کا سلسلہ برقرار ہے جب کہ ہندوستانی فوج نے حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، آغا سید حسن موسوی اور یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔
News ID 1866664
آپ کا تبصرہ