مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں نے اقوام متحدہ کےدفتر کی جانب مارچ کو روک دیا ہے جبکہ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور آغا سید حسن موسوی کو گرفتار اور گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں تشدد اور کرفیو کا سلسلہ جاری ہے برہان وانی کے چہلم کے موقع پر اقوام متحدہ کےدفتر کی جانب مارچ کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےکئی رہنماؤں کو حراست میں لےلیا ہے۔ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر عالمی توجہ دلانے کیلئے حریت رہنماؤں نے سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ کرنے کی کوشش کی جسے سکیوری اہلکاروں نے ناکام بنادیا ہے۔ ادھر بارہ مولا میں ہندوستانی فوج پرحملے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ پلوامہ میں بھی پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیاجس میں 5اہلکارزخمی ہوگئے ہیں ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں نے اقوام متحدہ کےدفتر کی جانب مارچ کو روک دیا ہے جبکہ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور آغا سید حسن موسوی کو گرفتار اور گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔
News ID 1866289
آپ کا تبصرہ