مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پانچ ریاستوں میں محکمہ زراعت کے تمام دفاتر بند کردیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دفاتر بند کرنے کا فیصلہ مسلسل دھمکیوں کے باعث کیا گیا ہے، محکمہ زراعت کے علاوہ مشرقی ریاستوں میں دو یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران کو بھی دھمکیوں کی اطلاعات ہیں۔ امریکی حکام نے بھی دھمکیوں کی تصدیق کی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم عملے اور دفاتر کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
امریکہ میں دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پانچ ریاستوں میں محکمہ زراعت کے تمام دفاتر بند کردیئے گئے ہیں۔
News ID 1866586
آپ کا تبصرہ