22 اگست، 2016، 5:38 PM

پاک و افغان سرحد پرخیبر تین آپریشن میں اب تک 40 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاک و افغان سرحد پرخیبر تین آپریشن میں اب تک 40 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج کی جانب سے افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری آپریشن خیبر تین کے دوران اب تک 40 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے 43 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کی وادی راجگل میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری آپریشن خیبر تین کے دوران اب تک 40 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے 43 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے راجگل کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 43 ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ترجمان آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز نے راجگل کے پہاڑوں اور دروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور راجگل کی پہاڑیوں پر سکیورٹی فورسز اپنی پوزیشن مستحکم بنا رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق دامو درب کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ واضح  رہے کہ رواں ماہ 16 اگست کو پاک فوج نے پاک-افغان بارڈر کے اطراف میں آپریشن کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کی آمدورفت روکنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس مقصد کے لیے خیبر ایجنسی کی راجگل وادی کے پہاڑوں اور دروں میں سکیورٹی فورسز کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

News ID 1866395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha